Dog Meat Festival In China چین میں کتوں کے گوشت کا میلہ - Pakistan Tourism

Tour Packages

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, 18 June 2014

Dog Meat Festival In China چین میں کتوں کے گوشت کا میلہ


Evelyn Dog Meat Festival In China 10 thousand dogs will be killed. Organizations working for animal rights leaders demanded a boycott of the festival this year has been. Sulstays Evelyn Summer Festival on June 21 in China (Year of the diplomats, the day when the sun is over the equator) of dog meat festival is being celebrated. On the occasion of the festival of south-central China, thousands of dogs by killing himself taramasalata Guangzhou Huang will eat their flesh. China Daily reports published by eating dog meat festival celebrates the region's residents, this is a favorite.تاہم معروف سماجی رہنماﺅں، وکلاءاور ماہرین تحفظ خوراک نے دنیا بھر میں اس تہوار کو رکوانے کے لئے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے باقاعدہ ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ جانوروں کی غیرقانونی ہلاکت کا یہ سلسلہ بند کیا جائے .جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک وکیل نے اخبار کو بتایا کہ ”حکام کا دعوی ہے کہ یہ تمام کتے فارمنگ کے ذریعے حاصل کئے جا رہے ہیں لیکن تحقیقات کے مطابق ایسا کوئی فارم ہے ہی نہیں جہاں کتوں کو پالا جاتا ہو۔ All dogs have been kidnapped from the streets. "Beijing Animal Veterinary Association Director lyulyng says "This festival is a significant factor to poor diet. Dog bite victims rabies (dog bite born disease) can also be infected, and furthermore, to check the meat lacks adequate management ". The locals say that "working for animal rights community leaders had no authority to interfere in our festival. It is our right and our festival we eat dog meat. If we are cruel and barbaric, then those who say pork, buffalo eat meat or poultry. "تاہم چین میں متوازن رائے یہ ہے کہ اگر فوری طور پر اس تہوار کو بند نہیں کیا جاسکتا تو کم ازکم حفظان صحت کے اصولوں کا خیال کرتے ہوئے گوشت کے معیار کو پرکھنے کا فوری انتظام کیا جائے۔

چین میں کتوں کے گوشت کا میلہ
چین میں یولن ڈاگ میٹ فیسٹیول کے موقع پر 10ہزار کتوں کو قتل کیا جائے گا۔ جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے رہنماﺅں نے رواں برس اس تہوار کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چین میں یہ تہوار 21 جون کو یولن سمر سولسٹائس (سال کے وہ دن جب سورج خط استوا سے زیادہ دورہوتا ہے) ڈاگ میٹ فیسٹیول کے نام سے منایا جا رہا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر جنوب وسطی چین کے ایک خود مختارعلاقہ گوانگشی ژوانگ میں ہزاروں کتوں کو قتل کرکے ان کا گوشت کھایا جائے گا۔ روزنامہ چائنا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کتے کا گوشت کھا کر منایا جانے والا یہ تہوار مذکورہ علاقہ کے باسیوں کا نہایت پسندیدہ ہے۔ تاہم معروف سماجی رہنماﺅں، وکلاءاور ماہرین تحفظ خوراک نے دنیا بھر میں اس تہوار کو رکوانے کے لئے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے باقاعدہ ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ جانوروں کی غیرقانونی ہلاکت کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک وکیل نے اخبار کو بتایا کہ ”حکام کا دعوی ہے کہ یہ تمام کتے فارمنگ کے ذریعے حاصل کئے جا رہے ہیں لیکن تحقیقات کے مطابق ایسا کوئی فارم ہے ہی نہیں جہاں کتوں کو پالا جاتا ہو۔ یہ تمام کتے گلیوں سے اغوا کئے گئے ہیں“۔ بیجنگ اینیمل ویٹرنری ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر لیولینگ کا کہنا ہے کہ ” اس تہوار سے ناقص خوراک کا پہلو بھی نمایاں ہوتا ہے۔ کتوں کو کاٹنے والے افراد ریبیز(کتے کا کاٹنے جنم لینے والی بیماری) کا بھی شکار ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ اس گوشت کو چیک کرنے کا بھی مناسب انتظام موجود نہیں“۔ دوسری طرف مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ”جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے سماجی رہنماﺅں کو ہمارے تہوار میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں۔ یہ ہمارا تہوار اور ہمارا حق ہے کہ ہم کتوں کا گوشت کھائیں۔ اگر ہم ظالم اور وحشی ہیں تو پھر ان لوگوں کو کیا کہیں گے جو خنزیر، بھینس یا مرغی کا گوشت کھاتے ہیں“۔ تاہم چین میں متوازن رائے یہ ہے کہ اگر فوری طور پر اس تہوار کو بند نہیں کیا جاسکتا تو کم ازکم حفظان صحت کے اصولوں کا خیال کرتے ہوئے گوشت کے معیار کو پرکھنے کا فوری انتظام کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages