Azb North Waziristan operation 'multiply' the other day, in different parts of the jets have been bombing killed 15 terrorists.
According to Express News, the Certified Information Jets in Shawwal Tehsil of North Waziristan 2 hideouts of terrorists bombed the hideouts of militants in Mir Ali has been subjected to. Pak military operations killed 15 terrorists, including insurgents, including foreign.
The Pakistani military night between Saturday and Sunday in North Waziristan, militants bombed resulting in the deaths of 105 was confirmed.

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے دوسرے روز جیٹ طیاروں کی مختلف علاقوں میں بمباری سے مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیٹ طیاروں نے مصدقہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے 2 ٹھکانوں پر بمباری کی، اس کے علاوہ میر علی میں بھی دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں مزید 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں غیر ملکی شر پسند بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بھی شمالی وزیرستان میں بمباری کے نتیجے میں 105 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
No comments:
Post a Comment