Shawn: Urs of Hazrat Lal Shahbaz Qalandar due to the intense heat and choking additional 8 persons died today after the past 3 days, the death toll was 51.
 Lal Shahbaz Qalandar in Sehwan Sharif 3-day Urs of Sufi saint Hazrat intense heat and choking in the first 2 of 43 people were killed by the intense heat intolerance, 8 persons died today after more dead No. 51 has. Today, the identities of those killed Mohammad Qasim, Mohammad Ashraf, Safdar Hussain, Mohammad Hanif, Mohammad Aslam and Mohammad Irfan is the name of the 2 bodies could not be identified.
However, during the Urs was that no administration was a waste of precious lives because of incompetence.
سہون: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی۔
 سہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کے پہلے 2 میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم شدید گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔ آج جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے تاہم 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے تاہم عرس کے دوران ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔
No comments:
Post a Comment