ابوظہبی میں ریستورانوں میں شیشہ نوشی پر پابندی عائدکردی گئی
ابوظہبی(1جون۔2014ء)ابوظہبی میں شیشہ نوشی کے عوامی شوق پر پابندی عائد کردی گئی ،اطلاق اتوار سے ہوگیا اس مقصد کے لئے شیشہ نوشی کی سہولت فراہم کرنے والے متعدد ریستورانوں پر چھاپے مارے جائیں گے ،برطانوی اخبار کے مطابق ابوظہبی بلدیہ نے شیشہ نوشی کی سہولت فراہم کرنے ریستورانوں کو خبردار کیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر اپنے ہوٹلوں میں کھانے کے ساتھ شیشہ سروس بند کر دیں،شہر کے ایک مقامی ریسٹورنٹ کے مینیجر اے غالی نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں ایک ماہ پہلے کھانے کے ساتھ شیشہ سروس بند کرنے کا نوٹس ملا تھا۔ اب ہمیں ایک نئے نوٹس کے ذریعے شیشہ نوشی مکمل بند کا کہا گیا ہے۔ اس فیصلے سے سیکڑوں افراد کا روزگار متاثر ہو گا۔ ہمارے ریسٹورنٹ میں چھے افراد صرف گاہکوں کے شیشہ حقے تازہ کرنے پر مامور تھے، سروس کی بندش سے وہ سب بے روزگار ہو جائیں گے ۔Menu
▼
Pages
▼
No comments:
Post a Comment