واشنگٹن - دنیا پہلے ہی امریکہ کی جاسوسی سے پریشان ہے اور اب انکشاف ہوا ہے کہ امریکہ اپنے جاسوسوں
کو ایسے پراسرار چشمے دینے کی تیار کررہی ہے کہ جو کسی کی شکل دیکھ کر اس کے بارے میں سب کچھ بتادیں گے اور دور دراز مقامات کو آنکھوں کے سامنے دکھا دیں گے۔ امریکی دفاعی ادارے پینٹا گو نے ٹیکنالوجی کمپنی آسٹرہاﺅٹ ڈیزائن گروپ کو ابتدائی طور پر X6 نامی 500 چشمے تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈیفنس ون نامی خبر رساں ادارے کے نمائندے نے پینٹا گون کے ہیڈ کوارٹر میں اس چشمے کے ابتدائی نمونوں کا جائزہ لیا۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ اس چشمے کے ذریعے اگر کسی تصویر پر نظر ڈالی جائے تو یہ ایک ڈیٹا بیس سے رابطہ لے کر اس جگہ کی ساری معلومات اور تصاویر لے لیتا ہے اور نظروں کے سامنے اس جگہ کو بالکل اصلی جیسا دکھادیتا ہے جس میں تمام اشیاءکو 3D شکل میں دیکھا جاسکتا ہے، اس چشمے میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ اس کے ذریعے اگر کسی مجرم یا مطلوب شخص کے چہرے پر نظر ڈالی جائے تو اس کا ریکارڈ حکومت کے پاس ہونے کی صورت میں چشمہ اسے پہچان لے گا اور اس کی ساری معلومات بھی بتادے گا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ چشمہ گوگل کمپنی کے ”گوگل گلاس“ نامی ملتے جلتے چشمے کو بہت پیچھے چھوڑ دے گا۔
No comments:
Post a Comment