Bolivia has the highest cable car in the world's most hnduyun system was introduced , a hzarmzdurun a year 's hard work and innovative technology facilitates the liberty to set an example
بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف کروادیا گیا ،ایک ہزارمزدوروں کی محنت نے ایک سال میں ٹیکنالوجی اورجدید سہولت فراہم کرنیکی مثال قائم کر دی
ایل آلٹو(1جون۔2014ء)بولیویا میں دنیا کا سب سے بلند ترین کیبل کار سسٹم متعارف کروادیا گیا۔ ایک ہزارمزدوروں کی محنت نے ایک سال میں ٹیکنالوجی اورجدید سہولت فراہم کرنیکی مثال قائم کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا کے صدرنے منصوبے کا افتتاح کیا۔کیبل کار سسٹم سطح سمندر سے تیرہ ہزار ایک سو پندرہ فٹ بلند ہے۔23 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار کیا جانے والا یہ سسٹم 11 اسٹیشنز اور 443 کیبنز پر مشتمل ہے جس کے لیے تین لائنز لگائی گئی ہیں۔ہر کیبن صرف 12 سیکنڈ کے وقفے سے روانہ ہوگا جس میں 10 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔کیبل کار کا کرایہ 3 بولیویانوس رکھا گیا ہے جبکہ طلبہ ،بزرگ اور معذور افراد نصف کرایہ ادا کریں گے۔
No comments:
Post a Comment