پی ٹی سی ایل نے آج اپنا تیز ترین ڈی ایس ایل برانڈ بینڈ پیکچ متعارف کروا دیاہے۔ پی ٹی سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی لا محدود ڈاؤن لوڈ نگ کے ساتھ 8Mbpsڈی ایس ایل کا پیکچ 2999 روپے ماہانہ کے ساتھ پیش کر رہی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق یہ پیش کش نئے اور پرانے دونوں صارفین کے لیے ہے۔پی ٹی سی ایل نے کہا ہے کہ 100 جی بی ایس کی ڈیٹا کی حد یکم جنوری 2015 سے لاگو ہوگی تب تک صارفین 8Mbps کے ڈی ایس ایل پیکچ کے ساتھ لامحدود ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ سے لطف اندوز کو سکتے ہیں۔
یکم جنوری 2015 کے بعد سے 100 جی بی ایس ڈیٹا کی حد پوری ہونے کے بعد صارفین کو ہر جی بی پر 100 روپے ادا کرنا ہونگے۔ تاہم 7000 روپے ماہانہ پر 8Mbps کے پیکج کے ساتھ لا محدود ڈیٹا کی سہولت میسر ہوگی
۔
No comments:
Post a Comment