امریکی گرین بلڈنگ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تعمیر کی جانے والی یہ منفرد مسجد 45 ہزار مربع فٹ پر قائم کی جائے گی جس میں ایک وقت میں 3 ہزار 500 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے، مسجد کو ماحول دوست بنانے کے لیے شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے نظام سے استفادہ کیا جائے گا اور مسجد کے بیرونی ستونوں کے ساتھ شمسی توانائی کے پینل اور ری چارج ہونے والی بیٹریاں نصب کی جائیں گی جو خود کار طریقے سے مسجد کو بجلی کی فراہمی کے ساتھ پانی کو حسب ضرورت گرم اور ٹھنڈا کرنے کے لیے بجلی فراہم کریں گی، شمسی توانائی پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کی بچت کا نظام متعارف کرایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے زیادہ وولٹیج کے بلب اور لائٹس کے بجائے انرجی سیور استعمال کیے جائیں گے۔
Menu
▼
Pages
▼
No comments:
Post a Comment