Menu

Pages

Monday, 21 July 2014

Samina Pirzada said: pakistan and india promote an environment in which both countries can be displayed films without any barrier ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہےپاکستان اور بھارت ایسا ماحول فروغ پانا چاہیئے دونوں ممالک کی فلمیں کسی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیر نمائش کے لئے پیش کی جاسکیں۔

Indian movies are popular in Pakistan as well as India plays Pakistan is greatly appreciated. Recently Indian private channel began to broadcast Pakistani dramas and other programs that are good. A common Pakistani Indian people through her lifestyle, her feelings and emotions will know. The Indian will also learn many values ​​are shared between the two countries.

 جس طرح پاکستان میں بھارتی فلمیں مقبول ہیں اسی طرح بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو بہت سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی نجی چینل میں پاکستانی ڈراموں اور دیگر پروگرامز نشر کئے جانے لگے ہیں جو کہ خوش آئند ہیں۔ اس کے ذریعے بھارتی عوام ایک عام پاکستانی کی طرز زندگی، اس کے احساسات اور جذبات کو جان سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھارتی یہ بھی جان پائیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سی اقدار مشترک ہیں۔
ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایسے ماحول کو فروغ پانا چاہیئے جس میں دونوں ممالک کی فلمیں کسی رکاوٹ اور پریشانی کے بغیر ایک دوسرے ملکوں میں نمائش کے لئے پیش کی جاسکیں۔ پاکستانی سینما ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جس میں نئے موضوعات پر فلمیں بن رہی ہیں، اگر کہانی اور اداکاری عمدہ ہو تو پاکستانی فلمیں بھارتی باکس آفس پر بھی کامیابی حاصل کرسکتی ہیں اور اس کی مثال ’بول‘ اور ’خدا کے لئے‘ جیسی فلمیں ہیں جنہیں بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں نجی ٹی وی چینل میں بڑی تعداد میں پاکستانی ڈرامے اور پروگرام نشر کئے جارہے ہیں اور انہیں بھارتی شائقین پسند بھی کررہےہیں۔

No comments:

Post a Comment