اداکارہ جو اپنے وزن کے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کرتی اور اس سلسلہ میں محتاط رہتی ہیں کا کہنا ہے کہ لوگ دبلی پتلی یا متوازن جسم کی ہیروئن کو پسند کرتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ہرسین کو عکس بندکروانے کے بعد خود کو چک کرتی اور اپنی لک کے متعلق فکر مند رہتی ہوں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلموں میں کامیابی کے لیے صرف دبلا پتلا یا اسمارٹ ہونا ہی کافی نہیں ہوتا اس کے لیے اداکاری کی صلاحیتیں بھی اہم ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بغیر کوئی بھی اداکارہ انڈسٹری میں زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکتی اسی لیے میں اچھا دکھائی دینے کے ساتھ ساتھ بہتر طور پر پرفارم کرنے کی بھی کوشش کرتی ہوں۔
No comments:
Post a Comment