تماثیل تھیٹر پر نہ تو کسی نے فائرنگ کی اور نہ ہی کسی قسم کے دھمکی آمیزفون کالزموصول ہوئی ہیں۔ ایک روزقبل اتوار کی شب سیکیورٹی پرموجود گارڈ اپنی بندوق اس وقت چیک کررہا تھا جب شائقین ڈرامے کی بکنگ کے لیے کھڑکی کے باہرجمع تھے۔ اس دوران اچانک بندوق سے فائرہوا جو تماثیل اس موقع پر ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی گارڈ کو آئندہ احتیاط کرنے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں مگر اس فائر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اگلے ہی روز اچانک پہلے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں اور دوسری جانب اداکارہ میرا کو یہ کہہ کر تھیٹر آنے سے روکا گیا کہ ہنی شہزادی اور ماہ نور کے گھر پر ہونیوالی فائرنگ کے بعد لاہور کے تمام تھیٹروں میں اسٹیج ڈرامے بند ہیں۔ ’’واضح رہے کہ ایک روز قبل تماثیل تھیٹر سمیت لاہور کے تمام تھیٹروں میں معمول کے مطابق ڈرامے پیش کیے گئے تھے‘‘۔ بعد ازاں میڈیا کے ذریعے یہ مشہور کردیا گیا کہ میرا نے دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر ڈرامہ چھوڑ دیا ہے۔تھیٹرکی عمارت کے شیشے کو لگا۔
Menu
▼
Pages
▼
No comments:
Post a Comment