ان کے بیٹے امیت کمار نے، جو خود بھی ایک گلوکار ہیں، گوگل کے اس اقدام پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا 'شاندار۔۔۔۔ گوگل کے اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کتنے بڑے آدمی تھے'۔کشور کمار نے اپنے انتہائی شاندار کرئیر میں انٹرٹینمنٹ کے کئی میدانوں گلوکاری، گیت نگاری، اداکاری، پروڈکشن ، ہدایت کاری، میوزک کمپوزنگ اور سکرپٹ رائٹنگ میں صلاحیتوں کا اظہار کیا۔انہوں نے بنگالی، ہندی، مراٹھی، آسامی، کناڈا، بھوج پوری، گجراتی ، ملیالم اوراردو میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
No comments:
Post a Comment