بالی ووڈاداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلم’ ’سنگھم 2“ کی عکسبندی کے دوران انہیں ساتھی اداکار اجے دیوگن کی جانب سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ اجے دیو گن بہت زیادہ تمباکو نوشی کرتے ہیں جسکی وجہ سے بعض اوقات ان کے ساتھ بیٹھنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ ’سنگھم ریٹرنز‘میں انہیں بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اجے فلم کی عکسبندی کے دوران بھی تمباکو نوشی کرتے رہے،کئی مرتبہ تو ایسا بھی ہوا کہ ہم ان کی تمباکو نوشی کی وجہ سے کھانا بھی نہیں کھاسکتے تھے
No comments:
Post a Comment