ٹیلی نار کے صارفین کیلئے کمپنی نے انتہائی شاندار اور مناسب پیکج متعارف کروا دئیے ہیں
پاکستان میں تھری جی کے لائسنس ملنے کے بعد سب سے پہلے یو فون نے اپنے پیکج متعارف کروائے، جس پر بعض صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا، تو بعض نے اسے تسلی بخش قرار دیا۔ یو فون کے بعد اب ٹیلی نار نے اپنے تھری جی پیکیجز کا اعلان کر دیا ہے۔ جو پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں صارفین کیلئے ہیں، اور انکی قیمت انتہائی مناسب ہے۔
ٹیلی نار نے صارفین کو کافی اچھی پیکج دینے کی کوشش کی ہے، اور انکی قیمت بھی کافی مناسب ہے۔ لیکن یو فون کی طرح ٹیلی نار نے تمام پیکجز کی سپیڈ کے بارے میں نہیں بتایا، جبکہ یو فون نے ڈیٹا کی حد اور سپیڈ کی مناسبت سے اپنے پیکیجز ترتیب دئیے ہیں۔ ٹیلی نار نے صرف ڈیٹا کی حد ہی بتائی ہے، سپیڈ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام صارفین کو 512KBPsکی کم از کم سپیڈ لازمی ملے گی۔
پیکیجز کی تفصیلات ایسے تمام صارفین جو بغیر کسی پیکج کے تھری جی چلائیں گے انہیں دس پیسہ فی 10KBادا کرنے ہوں گے، جب انکے بیلنس سے 50روپے کی کٹوتی ہو جائے گی تو پورا دن انکا تھری جی مفت ہوگا۔ 50روپے کے بعد کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment