ذرائع نے بتایا کہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی پر ایئر لائن کو بھاری جرمانے ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، انشورنس کور کی عدم موجودگی میں ائیر لائن کو ملازمین کے میڈیکل بلوں کی مد میں اضافی ادائیگیاں کرنی پڑ رہی ہیں۔اسی طرح ورک پرمٹ اور اقامہ کے حصول کے لئے ان ملازمین کو مختلف بوگس طریقوں کا بھی سہارا لینا پڑ رہا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تجور نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر کو ئی بیان نہیں دے سکتے-تاہم، اب تک ان کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں پی آئی اے کے سپانسر ایراد گروپ نے قومی ائیرلائن کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا لیکن بد انتظامی کی وجہ سے ائیر لائن نے سعودی قوانین پر عملداری کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
No comments:
Post a Comment