ایپل کی طرف سے’’ ائیر بڈ‘‘ میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گی ہے جو کہ سینسر کی مدد سے خودبخود ایڈجسٹمنٹ کرتی ہیے۔
حال ہی میں ایپل نے ہیڈ فون بنانے والی کمپنی بیٹس آڈیو خریدی ہے۔اب ٹیکنالوجی جائنٹ کی جانب سے ائیر بڈ کے متعلق دو پیٹنٹ ایپلیکیشنز بنائی گئی ہیں جو کہ یو ایس پی ٹی او کی جانب سے ریلیز کی گئیں ہیں۔
یہ دو پیٹنٹس جن کے نام "Ear Presence Detection in Noise Cancelling Earphones اور "Electronic Devices and Accessories with Media Streaming Control Features," ہیں جو کہ سینسر کے استعمال سے فیچرز کو خودبخود آن اور آف کرتی ہیں۔
پہلا پیٹنٹ ائیر بڈ میں موجود سینسر کی مدد سے صارف کے کان سے ائیر بڈ ہٹا لینے کے بعد ٹیکنالو جی کو خودبخود آف کرتا ہے۔ایپل کیطرف سے پیٹنٹ ایپلیکیشن کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ کس طرح accelerometer اور مائیکروفون کا جوڑا ائیر بڈ کے اندر رکھا جاتا ہے جو کہ آواز پہچاننے کی ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کو آف کر دیتا ہے۔
دوسرا پیٹنٹ بھی اس سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔اس کی تفصیلات میں ائیر بڈز کو کانوں سے ہٹانے کے میوزک سٹریمنگ کو رک جانا ہے۔اور دوبارہ ائیر بڈ کے کانوں میں لگنے سے میوزک کا دوبارہ شروع ہونا ہے۔
No comments:
Post a Comment