Lahore (2 June 2014 ), the actress said that I have no plans to enter politics , hospital, welfare to work and the purpose of life is to make , I am not one of those who fled , frightened by propaganda . The actress said that the election in 2013 by a political party candidate named me , but I refused . During her mother 's campaign people were telling me to come to practical politics , I told them that at the proper time can be thought of that moment, to do something for the poor and needy .
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2جون 2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، اسپتال بنانا اور فلاحی کام کرنا ہی زندگی کا مقصد ہے، پروپیگنڈہ سے گھبراکر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ الیکشن 2013ء میں ایک سیاسی جماعت کی طرف سے مجھے امیدوار بھی نامزد کردیا گیا مگر میں نے انکار کردیا تھا ۔ اپنی والدہ کی انتخابی مہم کے دوران بھی عوام نے مجھے عملی سیاست میں آنے کا کہہ رہے تھے ،میں نے انھیں کہا کہ مناسب وقت پر اس بارے میں سوچا جاسکتا ہے فی الحال تو میں غریب اور مستحق لوگوں کے لیے کچھ کرنا ہے۔
میرا نے کہا کہ ان دنوں اسپتال کی تعمیر جلد سے جلد شروع کرنے کے لیے کا م کر رہی ہوں ، اس حوالے سے مجھے ابھی تک اچھا رسپانس مل رہا ہے ۔ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب کسی کو عزت، شہرت ملتی ہے تو کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے ان کے بارے میں منفی پروپیگنڈہ کرنے لگ پڑتے ہیں ،مگر میں ان باتوں کی بالکل پرواہ نہیں کرتی۔ میرا نے کہا کہ پاکستان کو چھوڑ کر کہیں جانے کا تصور ہی نہیں کرسکتی جلد ہی لاہور آکر میڈیا کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کرونگی۔
No comments:
Post a Comment