پاکستان کے غریب اور نادار بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے ’دی سٹیزن فاؤنڈیشن‘ کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے پوری دنیا کا چکر لگانے والا 17 سالہ طالب علم حارث سلیمان اپنے والد کے ہمراہ لاہور پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
حارث سلیمان کے والد بابر سلیمان کا کہنا تھا کہ دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان میں 1000 اسکول غریب اور مستحق بچوں میں تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کے مستقبل کے معماروں میں تعلیم کے فروغ کے لئے دنیا بھر سے 10 لاکھ ڈالر جمع کرنے کے لئے چندہ مہم کا آغاز کیا، ہمارا 40 فیصد مشن مکمل ہو چکا ہے جس میں 6 لاکھ ڈالر جمع کئے جا چکے ہیں، 4 لاکھ ڈالر جمع کرنا باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی ریاست انڈیانا سے اپنے مشن کا آغاز کیا اور اب لاہور سے سری لنکا اور دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے واپس امریکا پہنچیں گے اور تعلیم کے لئے اپنے مشن کو پورا کریں گے۔
واضح رہے کہ 17 سالہ حارث سلیمان کا شمار دنیا کے گرد جہاز پر چکر لگانے والے سب سے کم عمر ترین پائلٹس میں کیا جارہا ہے جب کہ ان کے والد بابر سلیمان خود بھی پائلٹ ہیں۔
Pakistan's poor and destitute children education charity working for The Citizens Foundation to raise money for the whole world revolves Solomon Harris, 17-year-old student with his father, when reached Lahore was well received.
Babar said that the father of Solomon, Solomon Harris The Citizens Foundation in Pakistan under the 1000 school education for poor and needy children are working. He said that Pakistan's future architects from around the world for the promotion of education in raising money for a $ 10 million campaign, our mission has been completed 40% of the $ 6 million being collected have to raise $ 4 million remaining.
The 17-year-old Harris Solomon ship visits around the world, who is the youngest pilots in the Solomon his father Babur himself a pilot.
No comments:
Post a Comment