avoid planting so they can avoid the evil eye
ہالی وڈ سٹار ایما واٹسن نے ترک نائب وزیر اعظم کے بیان کا مذاق اڑانے کے لیے ٹوئٹر پر اپنی قہقہہ لگاتی ہوئی تصویر پوسٹ کی ہے۔ہیری پوٹر سیریز سے شہرت حاصل کرنے والی چوبیس سالہ اداکار نے اس تصویر کے ساتھ 'direnkahkaha' کا پیغام بھی پوسٹ کیا ہے، ترک زبان کے اس لفظ کا مطلب ہے ہنسی کو روکنا۔خیال رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ترک نائب وزیر اعظم بلند آرنک نے اپنے خطاب کے دوران خواتین کو مشورہ دیا تھا کہ اخلاقی ضابطوں کی سختی سے پابندی کریں اور کھلے عام قہقہے لگانے سے گریز کریں تاکہ وہ بری نظر سے بچ سکیں۔
No comments:
Post a Comment