ہندوستان ٹائمز کے مطابق بپاشا نے کہا کہ ساجد خان کی فلم (ہمشکلز) میں کام کرنا ان کی فنی زندگی کا بدترین تجربہ ثابت ہوا، اسلئے انہوں نے اس فلم کی تشہیر میں حصہ بھی نہیں لیا۔اداکار نے کہا کہ انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ وہ اس کے اینڈ سے مطمئن نہیں ہیں، اسلئے انہوں نے خود کو اس فلم کی تشہیری مہم سے دور رکھا۔اداکار نے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ 'ہمشکلز' کی تشہیر سے دور رہنے کی وجہ سے ساجد خان اور بپاشا باسو میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔واضح رہے کہ 'ہمشکلز' کو فلمی ناقدین نے بدترین فلم قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جبکہ اس کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر سو کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔بپاشا باسو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ساجد خان نے دھوکہ کیا 'ہمشکلز' میں ان کا کردار صرف چھ منٹ پر محیط تھا جو کہ ان کو بتائے گئے ٹائم سے بہت کم تھا۔ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ (تھری ڈی کریچر) میں ان کا کردار شائقین کوپسند آئے گا، یہ بولی وڈ کی تاریخ میں ایک الگ قسم کی ہارر فلم ثابت ہوگی۔
Post Top Ad
Responsive Ads Here
Saturday, 9 August 2014

Home
Celebrities
TV
Never work in any film of Sajid Khan. Bipasha Basu کبھی بھی ہدایتکار و فلمساز ساجد خان کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ بپاشا باسو
Never work in any film of Sajid Khan. Bipasha Basu کبھی بھی ہدایتکار و فلمساز ساجد خان کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ بپاشا باسو
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Bottom Ad
Responsive Ads Here
No comments:
Post a Comment